Sunday, 23 February 2014

JangNews #InaamGhar: Karachi say Makkah tak paidal safar karnay walay kharal zada #PakistanIdeal ban gay

 #JangNews #InaamGhar @AamirLiaquat
Karachi say Makkah tak paidal safar karnay walay kharal zada #PakistanIdeal ban gay
کراچی سے مکے تک پیدل سفر کرنیوالے کھرل زارہ پاکستان آئیڈل بن گئے
 
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کے منفرد اور دل آویز اندازمیزبانی کی بدولت جیوکے فیملی شو ''انعام گھر'' میں ناظرین کی پسندیدگی میں روزبہ روز اضافہ ہورہا ہے ،شوکوعالمگیرسطح پر زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے اورپاکستان سمیت دنیابھر میں موجود جیو کےکروڑوں ناظرین نے شوکو میڈیا کی تاریخ کا دلچسپ ترین شوقرار دیاہے اوروہ اپنی پسندیدگی کااظہار ہزاروں کی تعداد میں ٹیلی فون کالز،ٹیکسٹ میسجز اورای میلز کے ذریعے کررہے ہیں۔ گزشتہ روز براہ راست نشرہونے والے شو میں معاشرے کے کئی دلچسپ کرداروں کی شمولیت نے پروگرام میں چارچاند لگادیئے۔ انعام گھر میں ادائیگی حج کے لیے کراچی سے مکہ مکرمہ تک کاسفر پیدل طے کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے حاجی کھرل زادہ کثرت رائے انعام گھر کے خصوصی مہمان بنے، 6387کلو میٹرکا فاصلہ 117دنوں میں طے کرنے والے عقیدت مند کو ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے بھرپور خراج عقیدت پیش کیااور انہیں پاکستان آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کئی بیش قیمت انعامات دیئے۔ عقیدت کے اس سفر کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور حرمین شریفین کا تذکرہ کرتے ہوئے حاجی کھرل زادہ کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔واضح رہے کہ وہ 2007ء میں بابِ خیبر سے کراچی تک کاسفربھی پیدل طے کرچکے ہیں اور امن کے پیغام کو عام کرنے کے لیے خصوصی واک کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں۔پروگرام کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب ذہنی آزمائش کے مقبول سلسلے ''کار وار لے جا میرے یار''میں ذہانت کے بھرپور مظاہرے کے بعد انعام گھرکے نویں پروگرام میں پھرتیلوں نے چوتھی گاڑی جیت لی۔مقابلے کے دوران ذہانت اور حاضردماغی کا زبردست مظاہرہ دیکھنے میں آیا، سریلے اورجوشیلے جلد ہی ہمت ہارگئے تاہم پھرتیلوں نے کارجیت کر ہی دم لیا۔ 16سال قبل عبدالقیوم مرحوم کے لکڑی کی مددسے تیارکردہ خانۂ کعبہ کے خوبصورت ماڈل کے ساتھ اُن کے صاحبزادے راشد قیوم بھی انعام گھر کے خصوصی مہمان بنے،بیت اللہ کا نفیس اوررنگ ونور سے مزین ماڈل دیکھ کر حاضرین نے عقیدت کااظہار کیا ۔اس دوران 107 برس کی معمرخاتون فضیلت بی بی بھی ڈاکٹرعامرلیاقت کی مہمان بنیں جنہیں اپنے درمیان دیکھ کر حاضرین نے خوشگوار حیرت کااظہار کیا ،خیبرپختونخواہ کے ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی طویل العمر خاتون نے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ جس وقت پاکستان کا قیام عمل میں آیا اُس وقت اُن کی عمر 40 برس تھی ،وہ بہت سے اہم واقعات کی عینی شاہد ہیں ۔ڈاکٹرعامرلیاقت نے اس موقع پر بزرگ خاتون کی خواہش کے مطابق انہیں ذاتی خرچ پر عمرے پر بھیجنے کااعلان بھی کیا جس پر خاتون کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔ تاریخ سازنشریات میں۱۲ربیع الاول کو جشن صبح بہاراںکے عظیم الشان اجتماع کے دوران بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے ٹکٹس جیتنے والی فیملیز کا بھی خیر مقدم کیا گیا اور دعاؤں کی چھاؤں میں انہیں عمرے کے لیے روانہ کیا گیا۔شہریار طارق نے شوکے آغازمیں مشہور منقبت ''ماہی یادگھرولی ''پڑھی جبکہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ابتداء میں خوبصورت پیغام پر مبنی گفتگو سے ناظرین کے دل موہ لیے۔ ''چٹ پٹ چٹاچٹ ،صفاچٹ فٹافٹ'' کے عنوان سے کھانے پکانے کے مقابلے میں خواتین کے مابین ادرک چھیلنے اور حضرات کے درمیان ہری مرچ کھانے کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا جبکہ لذیز مونگ کی دال تیار کرنے والی ٹیموں کوموٹرسائیکل اور ڈنرسیٹ کے تحفے دیئے گئے۔پروگرام کے دوران میزبان نے KASBITانسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی طرف سے ہونہار طالبہ نگہت خان کے لیے ایم بی اے اورجویریہ صدیق اوراحسن خان کے لیے بی بی اے کی سوفیصد اسکالر شپس کا اعلان کیا۔شومیں باسکٹ بال،موم بتی روشن کرنے اوردیرتک پلک نہ جھپکانے کے تفریحی مقابلوں کے دوران ناظرین نے بھرپور لطف اٹھایاجبکہ شادی شدہ جوڑوں کے مابین نقل اتارنے اور فقرے بازی کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا جس نے ماحول میں مزاح کا لطف دوبالا کردیا۔تمام مقابلوں کے دوران انعامات کی برکھا مسلسل برستی رہی اور حاضرین نے کثیرتعداد میں قیمتی انعامات جیتے۔شوکے اختتامی لمحات میں لکی ڈرا کے ذریعے بیش قیمت انعامات تقسیم کیے گئے جن میں کئی بیش قیمت انعامات شامل تھے۔
Watch LIVE on the WEB:

Follow InaamGhar social media portals:
Updates: Facebook.com/InaamGhar
Alerts: Twitter.com/InaamGhar
Videos: Dailymotion.com/InaamGhar

No comments:

Post a Comment